Speaker Ne Ginti Kraye Bagair Ijlas Multavi Ker Diya

سپیکر نے گنتی کرائے بغیر اجلاس ملتوی کردیا

قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا مسلسل دوسرا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا۔ حکومت کو کورم پورا نہ ہونے پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے معاملے کو ’’بھانپتے‘‘ہوئے ایوان میں ارکان کی گنتی کرائے بغیر ہی اجلاس آج سہ پہر چار بجے تک ملتوی کرنے میں ہی ’’عافیت‘‘جانی،کیونکہ سپیکر ایوان پر نظر ڈال چکے تھے اور انہیں علم تھا کہ گنتی کرائی بھی گئی تو ارکان کی تعداد کم ہو گی جس پر حکومت کو ’’مزید‘‘ سبکی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس45 منٹ تاخیرسے شروع ہوا، جس پر ابوزیشن کی طرف سے شازیہ مری نے آواز اٹھائی تو سپیکر نے اپنے موقف کا اعادہ کر تے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر اپنا موقف دے چکا ہوں۔




Leave a Reply