Nelam jehlam project ki tanl bethny say 41 arab ka nuksan!

!نیلم جہلم پراجیکٹ کی ٹنل بیٹھنے سے 41ارب کا نقصان




قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹنل بیٹھ جانے اور پراجیکٹ کی بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ متعلقہ انشورنس کمپنی کو بھیج دیا گیا ہے۔969میگاواٹ منصوبہ کو 508ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا تھا۔ مگر دوران برس پراجیکٹ کو ٹیلریس ٹنل میں دراڑیں پڑنے پر بند کر دیا گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف ملک بھر میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ بلکہ 41ارب کی خطیر رقم کا نقصان بھی ہوا، یہاں یہ بات واضح رہے کہ اس قسم کے میگا منصوبوں پر کام سے پہلے عالمی اداروں کو فزیبلیٹی رپورٹ منصوبے کے پلان اور ڈیزائن کی تیاری میں اربوں روپے ادا کرنے کے بعد تعمیر کے کام کی نگرانی کے لئے عالمی سطح پر کنسلٹنٹ کے اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں تاکہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران کسی قسم کی کمی کوتاہی نہ ہو اور تعمیر میں معیاری میٹریل اور تناسب کو یقینی بنایا جا سکے، یہ الگ بات ہے کہ اس کے باوجود بھی کروڑوں روپے انشورنس کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے، ایسا ہی ٹنل بیٹھنے کے بعد کلیم بھجوانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہو گا حکومت کلیم کے ساتھ ٹنل بیٹھنے کے اسباب اور ذمہ داران کے خلاف بھی سخت کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply