Wazeer khazana ki budget taqreer mn PTI hakumat par kari tanqeed

وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر میں پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید 

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اراکین کی خوش گپیاں ،سپیکر اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایات کرتے رہے ،اراکین کے ایوان میں شور سے وزیر خزانہ کی تقریر میں خلل پڑا اور انہیں تقریر روک کر اراکین سے خاموش رہنے کی درخواست کرنا پڑی ،وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی کی حکومت اور اس کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا،ا قومی اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کے اجلاس کے بعد پانچ بجکر 56 منٹ پر ایوان میں داخل ہوئے تو اراکین اسمبلی ان کی طرف متوجہ ہو گئے اسحاق ڈار کی نشست پر خصوصی ڈائس رکھا گیا تھا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں اپوزیشن کے صرف 9 اراکین موجود تھے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی اجلاس میں موجود رہے مہمانوں کی گیلریوں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں اجلاس شروع ہوا تو تلاوت ،نعت اور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوئے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا مغفرت کی جائے سپیکر قومی کے کہنے پر جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا مغفرت کروائی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران بھی اراکین چلتے پھرتے رہے اور گپیں لگانے رہے اور ایوان میں کوئی سنجیدگی نظر نہ آئی اور تقریر کے دوران عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا حتی کہ ایک وقت پر وزیر خزانہ نے اپنی تقریر روک دی اور اراکین اسمبلی سے خاموش رہنے کی درخواست کی جس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں لیکن اراکین اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا اور چلتے پھرتے اور گپیں لگاتے رہے ۔اسھاق ڈار نے بجٹ کے اختتام پر شعر پڑھا کہ ”تندی باد مکالف سے نہ گھبرا اے عقاب،یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے “۔




Leave a Reply