Overseas Pakistanio ky liye diamond card

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ڈائمنڈ کارڈ




وزیر خزانہ اسحق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے سالانہ 50ہزار ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ بھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مراعات اور ڈائمنڈ کارڈ دینے کا اعلان کیا جبکہ غیر منقولہ جائیداد خریدنے کے لئے ان پر عائد دو فیصد ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ بیرونی ممالک میں گئے ہوئے پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ دن رات محنت کرکے اپنا پیسہ وطن بجھواتے ہیں ۔ اپنی ترسیلات سے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کرتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا سمندر پار پاکستانیوں کا مطالبہ تھا جو پورا کر دیا گیا۔وہ تو کب سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اپنے وطن پاکستان میںووٹ دینے کا حق دیا جائے جو سابق حکومت نے انہیں دیا تھالیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی پہلی فرصت میں اسے ختم کردیا۔ بہتر ہوگا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو پیسے نکالنے کی اے ٹی ایم مشین سمجھنے کی بجائے انہیںاپنا شہری سمجھے اور ان کا ووٹ دینے کا حق بحال کرے۔ سمندر پار پاکستانی حکومت کا مالیاتی نظام چلانے میں مدد کرتے ہیں ،ان کو مراعات اور الماس کارڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ان کی جائیدادوں اور اثاثوں کا تحفظ کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لہذا انہیں بھرپور طریقے سے پاکستانی شہری سمجھا جائے اور انہیں انتخابات میںبیرونی ممالک سے اپنے ملک کے لئے حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیاجائے۔ یہ حق ڈائمنڈ کارڈ سے بھی زیادہ اہم ہے۔

Leave a Reply