Pakistan ka khtrnak dushaman halak

پاکستان کا خطرناک دشمن ہلاک




پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور دہشت گرد ثناء اللہ غفاری افغانستان کے شہر کنڑ میں ہلاک ہو گیا ہے۔اس کے سر کی قیمت اقوام متحدہ نے 10 ملین ڈالر رکھی ہوئی تھی ۔ ثناء اللہ غفاری کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان گیا اور دارالحکومت کابل میں رہنے لگا۔وہیں پر دہشت گرد ثناء اللہ نے کابل میں مذہبی تعلیم حاصل کی اور بھارتی ایجنسی را کے ساتھ مل کر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔ثنا اللہ غفاری پاکستان کے علاوہ ایران، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔افغانستان میں غیر ملکیوں کو ٹارگٹ کیا کرتا تھا ،یہ دنیا بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا ،ابھی تک بدنام زمانہ دہشت گرد کی ہلاکت کی حتمی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکیں لیکن زیادہ آرا یہی ہیں کہ آپس کی لڑائی میں ہی ہلاک ہوا ہے کیونکہ کنٹر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد بھی جمع ہیں جن کی آپس میں کئی بار چھڑپیں ہو چکی ہیں ۔ اس وقت تمام دہشت گرد تنظیمیں شدید مالی بحران کا شکا رہیں ۔ پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے حوصلہ افزا خبریں ملی ہیں ،چند روز قبل بلوچستان سے بھی اچھی خبریں ملی تھیں جہاں پر انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک ہوا تھا ۔ ان کامیابیوںکا سہرا ملک کی انیٹلی جنس ایجنسیوں اور پاک فوج کو جاتا ہے ۔دہشت گرد ثناء اللہ غفاری کو دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے عالمی دہشت گرد قرار دے کر سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی تھی، امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی سینکشن لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔

Leave a Reply