Afgaan mahajreen ka registration na krwany ka inkshaf

افغان مہاجرین کا رجسٹریشن نہ کروانے کا انکشاف




پاکستان میں موجود 7 لاکھ 50 ہزار افغان مہاجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاکھوں افغان مہاجرین کہاں گئے؟ کھوج شروع کر دی گئی ہے۔نادرا اور ایف آئی اے میں موجود افغانیوں کا ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ملک بھر میں 40لاکھ کے قریب افغان مہاجرین موجود ہیں جن کی افغان مہاجرین فارن ایکٹ کے تحت رجسٹریشن ہوتی ہے ،اس کا مقصد ایک تو عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہوتا ہے دوسرا اقوام متحدہ مہاجرین کے لیے فنڈز دیتا ہے ۔مگر حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ 7لاکھ 50ہزار افغان مہاجرین نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی ۔اس وقت قانونی پروف آف رجسٹریشن رکھنے والوں کی تعداد 14 لاکھ 60 ہزار 717 ہے۔ غائب ہونے والے افغان شہریوں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے کہ کہیں یہ لوگ امن دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کا امن خراب نہ کر دیں۔اس لئے وزارت داخلہ نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد گرفتار کرنے والی پولیس افغان مہاجرین کو خود سرحد پر لے جا کر بے دخل کرے گی۔ لہذا وہ افغان مہاجرین جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی وہ مشکلات سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی رجسٹریشن کرو ا لیں تاکہ کسی بڑی مشکل سے بچا جا سکے ۔

Leave a Reply