Qomi assambly ky ijlas mn 9 may ky waqiat

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9مئی کے واقعات

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدامات چلانے کی جماعت اسلامی نے مخالفت کر دی اور اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت نہیں کی،قومی اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،جب اجلاس کا آغاز تو ایوان میں صرف 34ارکان موجود تھے جبکہ انتہائی کم تعداد کے ساتھ اجلاس کی کارروائی چلائی گئی ارکان بھی حاضری لگا کر چلتے بنے اور ان کی طرف سے اجلاس کی کاروائی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے اپنی تقریر کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے بولے گئے الفاظ کو سپیکر نے غیر پارلیمانی قرار دیتے ہوئے کارروائی سے حذف کرادیا ،ایم کے ایم کے رکن صلاح الدین نے بھی عمران خان پر خوب تنقید کی بولے! وہ(عمران خان)کہتا ہے کہ میری گھڑی میری مرضی،کمبخت آدمی اس کو عرب کے بازاروں میں فروخت تو نہ کرتا ،پاکستان کو پوری دنیا میں مذاق بنوا دیا۔انہوں نے9مئی کے واقعات پاکستان کا نائن الیون قراردیا،سینیٹ میں اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو ایلیٹ کلاس کا بجٹ قراردیتے ہوئے بجٹ نامنظار کے بعرے لگائے ایوان بالا میں بھی 9مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔




Leave a Reply